‘اسمارٹ فون سے جلنے’ اور دیگر خطرات کا انتباہ جاری

ٹوکیو: جاپان کے مرکز برائے صارفی امور نے اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے شکایات کی تعداد بڑھنے کے بعد ایک عوامی انتباہ جاری کیا ہے۔ صارفین چارجنگ کرتے ہوئے اپنے فون پر بات چیت کے دوران بڑی تعداد ایسے واقعات کی شکایت کر چکے ہیں جن میں کم یا زیادہ جلنے اور دیگر اقسام کے زخم آئے۔

صارفین کی شکایات میں زیادہ اضافے کے بعد مرکز نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیق کروائی جائے۔ ان کے نتائج کے مطابق، اسمارٹ فون پر 10 منٹ یا زیادہ دیر تک گیم کھیلنے یا ٹی وی دیکھنے سے کچھ زیرِ آزمائش آلات کی سطح کا درجہ حرارت 60 درجے سیلسئس سے بھی بڑھ گیا۔

مرکز کا فون صارفین سے کہنا ہے کہ وہ فون کی چارجنگ پورٹ کے نزدیک کوئی اجنبی مادہ یا مائع نہ لگا رہنے دیں۔ چونکہ یہ آلے کو زیادہ گرم کر سکتا ہے۔ مزید برآں، مرکز مشورہ دیتا ہے کہ طویل دورانیے کے لیے فون استعمال کرنے کے دوران آلے کو جلد کے ساتھ متصل ہونے سے بچائیں۔ اس طرح جلنے یا دیگر اقسام سے زخموں سے بچنے میں مدد ملے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.