ٹوکیو کی لائبریریوں میں این فرینک کی ڈائری کی 265 نقول کو مجروح کر دیا گیا

ٹوکیو: ٹوکیو کی 31 سرکاری لائبریری میں رکھی (نازیوں کے ڈر سے اپنے گھر میں چھپی رہنے والی نوعمر یہودی لڑکی) این فرینک کی کتاب “ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری” کی 265 نقول کو پھاڑ کر مجروح کر دیا گیا ہے؛ یہ بات اہلکاروں نے جمعے کو بتائی۔ اس سے جاپانی سیاست میں دائیں بازو کی جانب جھکاؤ پر خطرے کی گھنٹی بھی بج اٹھی ہے۔

دارالحکومت میں سرکاری لائبریریوں کی کونسل نے کہا، ڈائری کی نقول، یا این فرینک کی سوانح حیات رکھنے والی اشاعتوں، نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی ایذا دہی اور دیگر متعلقہ مواد کو پھاڑ دیا دیا گیا ہے۔

توشی ہیرو اوبایاشی، سوگینامی ایریا میں سنٹرل لائبریری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی 13 میں سے 11 لائبریریوں میں 119 کتابوں کو مجروح کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی رونما نہیں ہوا۔

اوبایاشی نے کہا، “ہماری لائبریری میں این فرینک کے اشاریے تلے آنے والی ہر کتاب کو مجروح کر دیا گیا ہے”۔

ٹوکیو کے نئیما ایریا میں مجروح کی جانے والی 41 کتابوں میں کئی ایسی بھی تھیں جن کے عنوان میں “ہولوکاسٹ” کا لفظ تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.