جاپانی گیمروں کو بالآخر پی ایس 4 کے درشن نصیب ہو گئے

ٹوکیو: جاپان کے انتہائی شوقین گیمر نے اس ہفتے کے شروع سے قطار بنانا شروع کر دی تھی اور بالآخر انہیں پلے اسٹیشن 4 نصیب ہو ہی گیا۔ سونی نے نصف شب کو وطن میں اپنا تازہ ترین کنسول جاری کر دیا۔

جاپانیوں کو اس کنسول کا عرصے سے انتظار تھا۔ یہ امریکہ اور یورپ میں نومبر میں جاری ہوا تھا اور تب سے اس کے 54 لاکھ یونٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ اس سے سونی کے لیے کلیدی صارفی الیکٹرونکس مصنوعات کے میدان میں کئی برسوں بعد امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ قبل ازیں سونی اس حوالے سے مشکلات کا شکار تھا۔

نصف شب کے وقت پہلے 100 گاہکوں کو اجازت دی گئی کہ وہ سونی کی عمارت سے نئے کنسول گھروں کو لے جا سکیں۔ یہ عمارت ٹوکیو کے سرگرمی سے بھرپور ضلعے گِنزا میں کمپنی کا درجہ اول کا مقامِ نمائش ہے۔ چند اولین خوش نصیبوں کو اجراء کے چند ہی گھنٹوں بعد یہ کنسول ملک بھر میں تجارتی پیمانے پر دستیاب ہو گا۔

سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ کے سی ای او اینڈریو ہاؤس نے اولین خریداروں سے کہا، “اتنی سردی کے باوجود اجراء کے لیے تشریف لانے کا شکریہ”۔

ہیدیکی یاسودا ایس سیکیورٹیز میں تجزیہ نگار ہیں۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، “پی ایس 4 ممکنہ طور پر مقبول عام گیم ٹائٹلز کا ایک کارآمد چکر تشکیل دے سکتا ہے”، جس سے کنسول کی مزید طلب پیدا ہو گی۔ اور سونی کو فائدہ پہنچے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.