پی ٹی آئی جاپان کا اہم اجلاس ، سینئربانی رہنما تجمل خان صدارت کے لئے نامزد

پی ٹی آئی جاپان کا اہم اجلاس ، سینئربانی رہنما تجمل خان صدارت کے لئے نامزد
پی ٹی آئی جاپان کا ایک اہم اجلاس آج مورخہ 22 فروری جے یو ٹوکیو کے ہال میں منعقد ہواجس میں تویاما ناگانو کاناگاوا چیبا ٹوکیو ایباراکی توچگی سائتاما سے نظریاتی سنئر ترین کارکنوں نے شرکت کی اور کئی اہم فیصلے کئے گئے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لائحہ عمل کو ھتمی شکل دی گئی اور تمام دوستوں کے مطفقہ فیصلے کے تہت جاپان میں پی ٹی آئی کے سینئر ترین ممبر اور بانی جناب تجمل خان کو پارٹی الیکشن میں صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔تجمل خان صاحب نے الکشن مہم کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر کین میں زیادہ سے ذیادہ ممبر بنائیں جائیں انھوں نے اس سلسلے میں مختلف کینوں سے آئے ہوئے سینئر ممبرز کو مزید متحرک ہونے کو کہا ۔ یاد رہے پی ٹی آی مارچ میں جاپان میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہی ہے اور اس میں وہی ممبران ووٹ ڈال سکیں گے جو باقئدہ پی ٹی آئی کا رجسٹرڈ ممبر ہیں جاپان میں رجسٹرڈ ممبر بننے کے لئے 5 ہزار ین فیس رکھی گئی ہے ۔ تجمل خان نے جاپان میں تمام پی ٹی آئی کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹرڈ ممبر شپ کرائیں تاکہ الکشن کامیاب ہو سکیں۔ رجسٹرڈ ممبر شپ کے لئے ان ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے 09021457337–09061901411—08040089465—08010131980
Muhammad Razzaq  ( President Of PTI-Japan )juijlaspti

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.