ناگویا میں راہگیروں میں کار دے مارنے والا شخص گرفتار

ناگویا: پولیس نے اتوار کو کہا کہ ایک شخص کو اقدامِ قتل کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے ناگویا میں ایک فٹ پاتھ پر اپنی کار چڑھا کر 12 راہگیروں کو ٹکر ماری تھی۔

ایک پولیس ترجمان نے بذریعہ ٹیلی فون اے ایف پی کو بتایا، یہ واقعہ شہر کے مرکز کے قریب سہ پہر کے وقت رونما ہوا اور ڈرائیور کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔

ترجمان نے ڈرائیور کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 12 راہگیر زخمی ہوئے، ان میں سے ایک شدید زخمی تھا۔

جی جی پریس نیوز ایجنسی کے مطابق، اس شخص نے تفتیش کاروں کو اپنے بیان میں کہا، “میں نے اپنی کار سے لوگوں کو مارنے کی کوشش کی”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.