ٹوکیو: ریلوے اہلکاروں نے کہا کہ اتوار کو علی الصبح ٹوکیو کے نزدیک ایک خالی مسافر (شہر کے اندر مسافر لے جانے والی) ٹرین پٹڑی سے اچھل کر پرے جا پڑی۔ اس سے ڈرائیور اور کنڈکٹر معمولی زخمی ہو گئے۔
یہ خراب ٹرین کاواساکی میں رات 1 بجے کے قریب لائن پر چھوڑے ہوئے ایک دیکھ بھال کے ڈبے سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی۔ اہلکاروں نے کہا کہ ٹوکیو یاماموتو مسافر لائن پر آخری ٹرین اس وقت گزر چکی تھی۔
اہلکاروں نے کہا کہ 10 ڈبوں والی ٹرین کا پہلا اور دوسرا ڈبہ تصادم کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گیا اور سوار دونوں افراد پھنس گئے۔ ان کو بعد ازاں فائر فائٹروں نے کھڑکیاں توڑ کر نکالا۔
دیکھ بھال کے ڈبے کا ڈرائیور تصادم سے قبل ہی چھلانگ لگا کر بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ دیکھ بھال کے ڈبے پر کرین لگی ہوئی تھی اور وہ پلیٹ فارم سے قریباً 100 میٹر کی دوری پر کھڑا تھا۔
کاواساکی اسٹیشن پر رات کے وقت مرمت اور تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا۔