گرل فرینڈ کو خودکشی پر اکسانے پر کئیکو یونیورسٹی کا طالبعلم زیرِ حراست

ٹوکیو: کئیکو یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو مسلسل اس قسم کے لاتعداد پیغام بھیجتا رہا، “تمہارے پاس جینے کی کوئی وجہ نہیں رہی” اور “اپنی کلائیاں کاٹنے کی بجائے تم کسی کھڑکی یا پُل پر سے چھلانگ لگا کر خودکشی کیوں نہیں کر لیتیں؟”۔ اس کے بعد وہ اسے خودکشی کرنے کے لیے باقاعدہ کار میں بٹھا کر بھی لے کر گیا۔

فُوجی ٹی وی نے ہفتے کو خبر دی کہ یاسوچیکا واتانابے کئیکو یونیورسٹی میں سالِ سوم کا طالب علم ہے۔ پولیس کے مطابق، اس نے پچھلے برس 8 نومبر کو اپنی 21 سالہ گرل فرینڈ اور ہم جماعت کو موبائل فون ایپ لائن کے ذریعے 10 خبیثانہ پیغام بھیجے۔

اگلے دن اس لڑکی نے میناتو وارڈ، ٹوکیو میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

خودکشی کے سلسلے میں با تفصیل تفتیش کے بعد پولیس کو فون پیغامات کا پتا چلا اور انہوں نے جمعے کو واتانابے کو حراست میں لے لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.