نیویارک: نیو یارک میں سونی انٹرٹینمنٹ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سونی نے “امریکن آئڈل” کے شرکاء بشمول کیلی کلارکسن اور کیری انڈر ووڈ سے دھوکا دہی کی۔ سونی سے کم از کم 10 ملین ڈالر کی رائلٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ 20 فروری کو 19 ریکارڈنگز نامی کمپنی نے دائر کیا۔ یہ میوزک کمپنی “آئڈل” کے خالق سیمن فُلر نے قائم کی تھی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 19 ریکارڈنگ نے سونی ریکارڈز کے دو مختلف آڈٹوں کے ذریعے رائلٹی کے معاملے کا پتا لگایا۔
مقدمے میں نامزد دیگر فنکاروں میں کلے آئکن، کرس ڈاٹری اور جارڈن اسپارکس شامل ہیں۔
19 ریکارڈنگز کے اٹارنی رچرڈ بش نے کہا کہ کمپنی کے فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اقدام ضروری تھا۔
سونی کی ترجمان خاتون نے کہا کہ ان کے پاس مقدمے کی بابت کہنے کو کچھ نہیں۔