ٹوکیو: ایک پولیس اہلکار نے ایک کار ڈرائیور پر گولی چلا دی۔ ٹوکیو کے شنجوکو وارڈ میں مذکورہ ڈرائیور نے پوچھ گچھ سے بچنے کے لیے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کے مطابق، اتوار کو شام 5 بجے کے قریب ایک پولیس گشت نے اوکوبو میں ایک کار کو رکوایا۔ اس میں 30 کے پیٹے میں ایک مرد ڈرائیور اور مسافر نشست پر ایک عورت موجود تھی۔ فوجی ٹی وی کے مطابق، جب افسر کار کی جانب گیا تو ڈرائیور نے بھاگنے کے لیے اچانک کار آگے بڑھا دی۔ اس کی کار دوسری کاروں سے بھی ٹکرائی۔ ایک افسر نے اپنی بندوق سے کار پر گولی چلا دی جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
پولیس نے کہا کہ دونوں مشتبہ بھاگنے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد انہوں نے کار چھوڑ کر ایک ٹیکسی کروا لی۔ تاہم پولیس نے کچھ ہی دیر بعد انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کہا کہ عورت 20 کے پیٹے میں ہے اور اس پر منشیات رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور جیسے ہی زخموں سے صحتیاب ہوا تو اس پر پولیس والے کے اقدامِ قتل اور حراست کے خلاف مزاحمت کا الزام عائد کیا جائے گا۔