میاگی، ایواتے میں سونامی کا ملبہ تلف کرنے کا کام نظام الاوقات کے مطابق

ٹوکیو: وزارتِ ماحولیات نے منگل کو کہا کہ میاگی اور ایواتے کے صوبوں سے سونامی کا ملبہ تلف کرنے کا کام طے شدہ اوقات کے مطابق مارچ کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔ تاہم صوبہ فوکوشیما میں طے شدہ اوقات کے مطابق پیش رفت نہیں ہو رہی۔

فوجی ٹی وی نے خبر دی کہ تینوں صوبوں میں سے 16.94 ملین ٹن کے ملبے میں سے 95 فیصد یا 16.13 ملین ٹن یکم فروری تک تلف کیا جا چکا تھا۔

تاہم، فوکوشیما سے ملبے کی تلفی کا کام فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے ایٹمی حادثے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

حکومت تابکار مٹی اور دیگر فاضل مادوں کو ذخیرہ یا تلف کرنے کے لیے صوبوں کی رضامندی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اور نا ہی اس نے فوکوشیما میں عبوری ذخیرہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبوں پر پیش رفت کی ہے۔ فوکوشیما سے صرف 68 فیصد ملبہ ٹھکانے لگایا جا سکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.