توکوشیما میں 3 سالہ بچے کو پٹہ ڈال کر رکھنے والا باپ گرفتار

توکوشیما: توکوشیما میں پولیس نے ایک 26 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس پر اپنے 3 سالہ بچے سے بدسلوکی کا الزام ہے۔ دریافت ہوا تھا کہ وہ اپنے بچے کو 1.2 میٹر لمبے کتا باندھنے والے پٹے اور رسی سے باندھ کر رکھتا تھا۔ پٹے کا دوسرا سرا اس کے اپارٹمنٹ میں ایک کھڑکی سے فریم سے بندھا رہتا۔

پولیس نے کہا کہ شوگو یاماشیتا نامی اس شخص کو 15 فروری کو حراست میں لیا گیا۔ فوجی ٹی وی نے بدھ کو خبر دی کہ بچے کی حالت کا پتا ایک واقف کار نے چلایا۔ وہ یاماشیتا کے گھر ملنے آیا تھا اور اس نے بچے کو بندھا ہوا دیکھ لیا۔ اس کے بعد اس نے پولیس سے رابطہ کر کے سب کچھ بتا دیا۔

یاماشیتا نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا، “پچھلے سال ایک دن میں کمرہ صاف کرنے گیا تو بچے نے سارے کمرے میں کھانا بکھیر کر گند ڈالا ہوا تھا۔ تب سے ہی میں نے فیصلہ کیا کہ اسے باندھ دیا جائے تاکہ اس کی تادیب ہو اور اسے سبق سکھایا جا سکے۔”

پولیس کے مطابق، یاماشیتا کی بیوی نے کہا کہ کبھی اس کا خاوند لڑکے کو چہرے اور سر پر مارتا بھی تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.