حکومت کا 10 صوبوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا انتباہ

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے جمعرات کو 10 صوبوں کے لیے آلودگی کا انتباہ جاری کیا۔

وزارتِ ماحولیات کے مطابق، دقیق ذرات پر مشتمل مادے (پی ایم) 2.5 کی اوسط مقدار بدھ کو فی مکعب میٹر (ہوا) میں 88.3 سے 101.1 مائیکرو گرام تک پہنچ گئی۔ یہ ذرات قطر میں 2.5 مائیکرون (میٹر کا ہزارواں حصہ) ہوتے ہیں۔ ٹی بی ایس کے مطابق، جمعرات کو سارا دن اس کی مقدار بلند رہنے کی توقع تھی۔

جن 10 صوبوں کے لیے آلودگی کا انتباہ جاری کیا گیا ان میں فوکوشیما، نی گاتا، تویاما، اشی کاوا، فوکوئی، مئے، اوساکا، ہیوگو، کاگاوا اور یاماگوچی شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے سارے صوبوں میں بیک وقت آلودگی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

پی ایم 2.5 کی سب سے زیادہ مقدار نی گاتا میں قائم مشاہداتی مراکز پر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد فوکوشیما، تویاما اور کاگاوا کے صوبے رہے۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.