ٹوکیو: ٹوکیو میں پولیس نے ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے بدھ کی سہ پہر ایلیمنٹری اسکول کے دو طلباء کو ان کے اسکول کے سامنے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اوتا وارڈ میں سہ پہر 4:20 کے قریب پیش آیا۔ لڑکوں کی عمریں 9 اور 10 سال ہیں اور اس آدمی نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ اس نے انہیں دھکا دیا اور ٹھوکر ماری۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ 9 سالہ لڑکے کے ماتھے پر زخم آیا ہے، جبکہ 10 سالہ بچے کو پیٹ میں ٹھوکر ماری گئی۔
لڑکوں پر حملے کے بعد آدمی نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن فوری طور پر چند راہگیروں نے اسے قابو کر لیا۔
پولیس کے مطابق، 30 کے پیٹے میں یہ شخص اسکول کے قریب ہی رہتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ آدمی بے ربط انداز میں بول رہا تھا اور اس کی باتیں ناقابلِ فہم تھیں۔