جاپان عالمی بارشوں کی نگرانی کے لیے اعلی ٹیکنالوجی کا حامل سیارہ چھوڑے گا

ٹوکیو: جاپان جمعے کو اپنا تازہ ترین راکٹ چھوڑ رہا ہے۔ اس پر اعلی ٹیکنالوجی کا حامل مصنوعی سیارہ موجود ہو گا جو عالمی سطح پر بارشوں کی نگرانی اور موسمیاتی ماہرین کو طوفانوں کی پیشن گوئی میں مدد فراہم کرے گا۔

جاپان کی خلائی ایجنسی (جاکسا) نے کہا، ایچ ٹو اے راکٹ جمعے کو صبح 3:37 پر جنوبی جاپانی جزیرے سے داغا جائے گا۔ اس پر عالمی بخارات کی پیمائش کی رصد گاہ (جی پی ایم) لدی ہو گی۔

یہ سیارہ جاپان اور امریکہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ مدار میں موجود کئی اور سیاروں سے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ان معلومات کو اپنی پیمائشوں کے ساتھ شامل کر کے پورے سیارے پر بخارات کی ایک تفصیلی نقشہ کشی کرے گا۔

موسمیاتی پیشن گو ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے زیادہ تفصیلی اور مکمل نقشے کی بدولت وہ شدید قسم کے وقوعات مثلاً ٹائیفون اور سیلابوں کی بہتر پیشن گوئی کے قابل ہوں گے۔

جاپانی خلا نورد کوئچی واکاتا اب ناسا کے خلا نورد رک ماستٹراکچیو اور روس کے میخائیل ٹیورین کے ہمراہ عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے 74,000 ٹوئٹر فالورز کو بتایا کہ انہیں ہموار لانچ کی امید ہے۔

انہوں نے لکھا، “عالمی خلائی اسٹیشن سے میں اس لانچ کی کامیابی کا متمنی ہوں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.