ریفائنری میں آتش زنی سے کئی کارکن زخمی ہو گئے، ٹونین جنرل سائیکیو

ٹوکیو: جاپان کے دوسرے بڑے تیل صاف کرنے والے ادارے ٹونین جنرل سائیکیو کے کے، نے کہا کہ آتش زنی کی وجہ سے اس کے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔ یہ آگ ہفتے کو ٹوکیو کے نزدیک کاواساکی آئل ریفائنری میں بھڑکی۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا، کمپنی پلانٹ پر تیل صاف کرنے کے افعال کا جائزہ اور دیکھ بھال کر رہی ہے۔ اس نے کہا، 335,000 بیرل یومیہ کے ساتھ کاواساکی آئل ریفائنری ٹونین جنرل کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کہا کہ آگ کی وجہ اغلباً 31,000 بیرل یومیہ پیداوار کا حامل ایک ہائیڈرو کریکنگ یونٹ ہے۔ یہ یونٹ کم قیمت والے بھاری خام تیل کو ہلکی مصنوعات مثلاً پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل میں تبدیل کرتا ہے۔ خیال ہے کہ آگ مرکز کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلی۔

ترجمان نے کہا، آگ ہفتے کو 2 بجے کے کچھ ہی دیر بعد بھڑک اٹھی۔ اور کمپنی پتا لگانے میں ناکام رہی ہے کہ آگ کہاں سے شروع ہوئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.