2013 میں ٹوکیو میں 36 ‘اسمارٹ فون واکرز’ کو ہسپتال داخل کروایا گیا

ٹوکیو: ٹوکیو کے آگ و آفات سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ 2013 میں 36 افراد کو زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا۔ یہ سب ایسے لوگ تھے جو چلتے چلتے اپنے موبائل آلات استعمال کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

جاپانی میڈیا ایسے افراد کو “اسمارٹ فون واکرز” کے نام سے پکارتا ہے۔ یہ معاملہ حالیہ دنوں میں بہت زیادہ توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ اپنے فونوں کی اسکرین سے نظریں چپکائے چلنے والے راہگیر اکثر اپنے اردگرد سے بے خبر ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ اکثر دیگر لوگوں سے ٹکرا جاتے ہیں، یا ٹرین اسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں سے بھی اپنے فون گرا لیتے ہیں۔

فُوجی ٹی وی نے جمعے کو اس معاملے پر خبر دی۔ ایجنسی کے مطابق، مذکورہ 36 حادثات میں ملوث افراد پیدل چل رہے تھے یا سائیکل چلا رہے تھے۔ لیکن ساتھ ہی اپنے اسمارٹ فون بھی استعمال کر رہے تھے۔

پچھلے اکتوبر میں ایتاباشی وارڈ میں ایک مہلک واقعہ پیش آ گیا۔ ایک 47 سالہ شخص اپنا اسمارٹ فون استعمال کرتا جا رہا تھا اور ٹرین نے اسے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔

پچھلے چار برسوں کے دوران 120 سے زیادہ “اسمارٹ فون واکرز” کو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال علاج معالجے کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.