چیبا میں گھر جاتی ہوئی خاتون پر حملہ

چیبا: کاشیوا، صوبہ چیبا میں پولیس نے کہا کہ ہفتے کو ایک دھاتی سلاخ بردار شخص نے ایک 26 سالہ خاتون کو حملے کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ خاتون جمعے کی رات پیدل اپنے گھر جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات 8:40 کے قریب رونما ہوا۔ خاتون اس وقت آزومادائی ہونماچی میں ایک سڑک پر اکیلی جا رہی تھی۔ این ٹی وی نے اس حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ مذکورہ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ آدمی اچانک اس کے پیچھے آیا اور اس کے سر پر دھاتی سلاخ کے ساتھ ضرب لگائی۔ آدمی اس خاتون کے سر اور بازوؤں پر مسلسل ضربات لگاتا رہا یہاں تک کہ وہ شدید زخمی حالت میں نیچے پڑی رہ گئی اور وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے کہا، خاتون کو تیزی سے ہسپتال پہنچایا گیا۔ اسے شدید قسم کے زخم آئے تھے جن میں سر پر گہرے گھاؤ آئے اور ایک بازو ٹوٹ گیا۔

پولیس نے کہا کہ جائے واردات پر صرف چند ایک اسٹریٹ لائٹیں موجود تھیں جبکہ رات کے اس وقت زیادہ راہگیر بھی نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔