جاپان کا فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ

جکارتہ، انڈونیشیا: جاپان نے فلسطینی اتھارٹی کی مدد کے لیے 200 ملین ڈالر سے زائد کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ مزید برآں 22 اقوام کے نمائندوں نے اعادہ کیا کہ وہ “اپنی الگ ریاست کی جدوجہد” میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے ‘فلسطینی ترقی کے لیے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں تعاون’ کانفرنس کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا۔ یہ اس سلسلے کی دوسری کانفرنس ہے جو ہفتے کو انڈونیشیا کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔

22 ممالک سے وزراء اور اعلی عہدیداروں اور پانچ عالمی تنظیموں نے اس ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کی صدارت انڈونیشیا، فلسطینی اتھارٹی اور جاپان نے مشترکہ طور پر کی۔

کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ شرکاء نے مشرقی ایشیائی ممالک میں سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کی زیادہ مشغولیت کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شریک ممالک اور عالمی تنظیموں نے پچھلے برس ٹوکیو میں منعقدہ کانفرنس میں فلسطینیوں کے لیے 210 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.