چین کی جانب سے دوسری جنگِ عظیم کے نئے قومی ایام پر حیران و پریشان ہیں، جاپان

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے جمعے کو کہا کہ وہ حیران ہے کہ بیجنگ نے جاپانی عدم جارحیت کے کئی عشروں بعد اب دوسری جنگِ عظیم کے یادگاری قومی دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ نے نانجِنگ قتلِ عام اور دوسری جنگِ عظیم میں جاپانی شکست کے دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

سرکاری میڈیا نے جمعرات کو خبر دی تھی کہ ملک کی ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ نیشنل کانگریس نے 3 دسمبر کو یومِ فتح اور 13 دسمبر کو یومِ یادگار قرار دیا ہے۔ 13 دسمبر ان مرنے والوں کی یاد میں منایا جائے گا جواس وقت کے چینی دارالحکومت میں جاپانی شاہی افواج کی عصمت دری اور لوٹ مار میں ہلاک ہو گئے تھے۔

جاپان کے اعلی ترین حکومتی ترجمان یوشی ہیدے سُوگا نے جمعے کو کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ چین نے یہ تبدیلی کیوں کی ہے۔

انہوں نے کہا، “میں انکار نہیں کر سکتا کہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر جنگ کے 60 سے زیادہ برس گزر جانے کے بعد انہوں نے اب یادگاری ایام کیوں مقرر کیے”۔ “تاہم یہ چین کا علاقائی معاملہ ہے، چنانچہ حکومت اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتی ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.