نیوزی لینڈ میں 7 سالہ جاپانی بچی کو 4 کتوں نے زخمی کر دیا

ولنگٹن: اہلکاروں نے جمعرات کو کہا کہ نیوزی لینڈ میں ایک سات سالہ جاپانی بچی شدید زخمی ہو گئی۔ اسے ایک دیہی جائیداد پر چار بڑے کتوں کے گروہ نے ہولناک حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے کہا، یہ بچی پیر کی سہ پہر نارتھ آئی لینڈ میں موروپارا کے ایک صحن میں کھیل رہی تھی۔ اس وقت جائیداد کے مالک کے چار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ملوث چاروں کتے اسٹیفورڈ شائر بل ٹیرئیر کی دوغلی نسل سے تھے۔

بچی کو بذریعہ پرواز ہسپتال لے جایا گیا۔ بے ٹرسٹ ریسکیو ہیلی کاپٹر نے کہا، “اس کے چہرے کے بڑے حصے پر بڑے بڑے زخم تھے” اور اس کے بازوؤں، ٹانگوں اور پیٹھ پر خراشیں تھیں۔

منگل کو اسے جراحی سے گزارا گیا اور وہ تشویشناک حالت میں تھی۔

پولیس نے کہا کہ کتوں کو بعد میں مار دیا گیا اور وہ مقدمہ درج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مقامی حکومت کی وزیر پاؤلا بینیٹ نے کہا کہ حکام اس حملے کے بعد کتوں کو کنٹرول کرنے کے قوانین سخت کرنے کی سعی کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.