اونگھ آنے سے ڈرائیور مہلک حادثے کی وجہ بن گیا

تویاما: منگل کو پتا چلا کہ اویابے، صوبہ تویاما میں پیر کو علی الصبح حادثے کا شکار بننے والی بس کا ڈرائیور اونگھ کا شکار ہو گیا تھا۔ یہ بس ایک سروس ایریا پر کھڑے دو ٹرکوں سے تصادم پذیر ہو گئی تھی۔ ڈرائیور اس حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، دس دیگر مسافروں اور ایک ٹرک کے ڈرائیور کو معمولی زخم آئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

کچھ مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ حادثہ ہونے سے تھوڑی ہی دیر قبل انہوں نے دیکھا تھا کہ ڈرائیور نیند سے ایک جانب ڈولتا چلا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق، سروس ایریا جہاں ٹرک کھڑے تھے میں میں نگران کیمرے لگے تھے۔ ان کی فوٹیج سے پتا چلا کہ بس تیز رفتاری سے آ رہی تھی۔ وہ مرکزی سڑک سے منحرف ہو کر پہلے 600 میٹر تک حفاظتی جنگلے کے ساتھ رگڑ کھاتی رہی۔ اس کے بعد اس نے پہلے ایک ٹرک کو ٹکر مار کر الٹایا پھر دوسرے سے جا ٹکرائی۔

یہ بس سروس سیندائی سے کاگا اونسین گرم چشموں کے سیاحتی مقام، صوبہ اشی کاوا تک جاتی تھی۔ اتوار کی رات بس میں ایک 53 سالہ معاون ڈرائیور موجود تھا۔ دونوں ڈرائیور تین گھنٹوں کے بعد باری بدلتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.