جاپان ڈسپلے نے حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کی قیمت 900 سے 1100 ین فی حصہ مقرر کر دی

ٹوکیو: جاپان ڈسپلے نے پیر کو اپنے حصص کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کیا۔ کمپنی دنیا میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کی اسکرینیں بنانے والے سب سے بڑا ادارہ ہے اور اسے حصص کی عوامی فروخت سے 400 ارب ین تک کی رقم حاصل ہو سکتی ہے۔

لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلے ساز نے کہا کہ وہ 900 سے 1100 ین فی حصہ کی قیمت کے درمیان 140 ملین نئے حصص فروخت کرے گا۔ اس کے بڑے نجی حصہ داران 213.9 ملین حصص فروخت کریں گے۔

جاپان ڈسپلے کو 2012 میں ہیٹاچی، توشیبا اور سونی کے خسارہ زدہ ایل سی ڈی یونٹس کے ادغام سے قائم کیا گیا تھا۔ اس کے حصص کی فروخت ایسے وقت سامنے آئی ہے جبکہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی اسکرینیوں کی پیداوار بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ کمپنی کو جنوبی کوریائی اور تائیوانی کاروباری حریفوں کی سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.