سالِ نو کی شام پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والا شخص ماں کے قتل پر زیرِ حراست

ٹوکیو: صوبہ سائیتاما میں ایک 27 سالہ شخص اپنی ماں کے قتل سے تعلق پر مطلوب تھا۔ اسے پولیس نے سالِ نو کی شام ایک ٹیکسی میں بھاگنے کی کوشش کے دوران گولیاں مار دی تھیں۔ تاہم منگل کو اسے حراست میں لے لیا گیا۔

جب ایک اہلکار نے اس مشتبہ کو ہتھکڑیاں پہنانے کی کوشش کی تو آدمی نے چاقو نکال لیا اور اس پر کئی مرتبہ وار کیا۔ اس وقت دونوں اہلکاروں نے اپنی بندوقیں نکال لیں اور تین گولیاں چلائیں۔

مشتبہ ہسپتال جاتے ہوئے قلب و تنفس کی بندش کی حالت میں تھا۔ اور پچھلے ماہ تک انتہائی تشویشناک حالت میں رہا۔

پولیس نے کہا کہ یہ شخص اتنا صحتیاب ہو گیا ہے کہ پوچھ گچھ کی جا سکتی۔

پولیس نے کہا اس نے الزامات قبول کیے ہیں۔ اس نے کہا وہ اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر سے جتنا دور ہو سکے چلا جانا چاہتا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ میگورو تک گیا جہاں اس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو چاقو سے دھمکا کر اس سے ٹیکسی حاصل کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.