ٹوکیو: کاشیوا، صوبہ چیبا میں پولیس نے بدھ کو ایک 24 سالہ شخص سے پوچھ گچھ کی۔ تفتیش ایک خنجر بردار حملے کے تناظر میں کی جا رہی تھی۔ اس حملے میں 10 منٹ کے اندر ایک گلی میں ایک آدمی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
جاپانی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ اسی اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رہتا ہے جہاں قتل ہونے والا 31 سالہ ہیرویا ایکےما رہتا تھا۔
بدھ کی رات قریباً 10 پولیس افسروں کو مشتبہ شخص کے اپارٹمنٹ میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ اپارٹمنٹ عمارت جائے قتل سے 20 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
این ایچ کے نے خبر دی کہ مشتبہ نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے سامنے خود کو مہلک خنجر زنی کا عینی شاہد کہہ کر پیش کیا تھا۔
ایکےما کو گردن اور کمر میں کئی مرتبہ گھائل کیا گیا تھا اور اس کا بریف کیس اور بٹوہ چرا لیا گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سے پہلے بھی ایک شخص پر حملہ ہوا تھا۔