پلے اسٹیشن کی فروخت 6 ملین یونٹ ہو گئی

سان فرانسسکو: سونی نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے پلے اسٹیشن 4 کنسول کے ساٹھ لاکھ سے زائد یونٹ فروخت کر لیے ہیں۔ یہ گیم سسٹم نومبر میں جاری کیا گیا تھا۔

جاپانی صارفی الیکٹرونکس اور تفریح کے شہنشاہ سونی نے اعلان کیا کہ عالمی طور پر فروخت شدہ تعداد میں سے 370,000 پی ایس 4 جاپان میں فروخت ہوئے۔ یہ کنسول 22 فروری کو جاپان میں جاری کیا گیا تھا۔

سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو ہال نے ایک بیان میں کہا، “میں بہت خوش ہوں کہ پی ایس 4 نے جاپان میں اتنا اچھا آغاز کیا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ گیم پلے کی حصہ داری اور آنلائن میچوں میں رابطہ کاری جیسے فیچرز پر کھلاڑیوں نے “حیرت انگیز” ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

پی ایس 4 کے ابتدائی خریدار اس کی طاقتور کمپیوٹنگ کی صلاحیت اور سینما جیسے گرافکس مہیا کرنے پر بہت پرجوش نظر آتے ہیں۔

انڈسٹری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ایس 4 اپنے حریف ایکس باکس ون کے مقابلے میں بہت زیادہ فروخت ہو رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کا نئی نسل کا گیم کنسول نومبر میں جاری کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.