ٹوکیو: ٹوکیو ویمن میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نے بدھ کو کہا کہ ایک 2 سالہ بچہ 21 فروری کو جاں بحق ہو گیا۔ یہ بچہ گردن کی جراحی سے گزرنے کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرِ مشاہدہ تھا۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ جراحی کے تین دن بعد بچہ اچانک فوت ہو گیا۔ مرنے کی وجہ قلب و خون کی نالیوں کی اچانک اور سخت بندش تھی۔
ہسپتال کے اہلکاروں نے کہا کہ سکون آور دوا پروپوفول بچے کو دی گئی تھی اور شاید یہی موت کی وجہ بھی ہو۔
پروپوفول کے استعمال کی باضابطہ ہدایات کے مطابق، یہ دوا انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کو نہیں دی جانی چاہیئے جو مصنوعی عمل تنفس پر جی رہے ہوں۔
ہسپتال نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تفصیلات کے سلسلے میں مزید تفتیش کے لیے ایک بیرونی پینل مقرر کرے گا۔