کوالا لمپور: ملیشیا نے الٹرا مین کامک بُک پر پابندی لگا دی ہے چونکہ یہ کتاب جاپانی ایکشن ہیرو کی صراحت کے لیے “اللہ” کا لفظ استعمال کرتی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے جمے کو ایک بیان میں کہا کہ “الٹرا مین، دی الٹرا پاور” کے مالے ایڈیشن میں کچھ ایسے عناصر تھے جو عوامی سلامتی اور سماجی اخلاقیات کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔
اس نے کہا کہ “الٹرا مین پر بہت سے بچے دل و جان سے فدا ہیں” اور کتاب کے مرکزی کردار الٹرامین کنگ کو اللہ کے ساتھ ملانا خصوصاً “مسلمان بچوں کو پریشان کرے گا اور ان کے عقیدے کو نقصان پہنچائے گا”۔
وزارت نے کہا کہ اللہ مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ اس لفظ کا غیر ذمہ دارانہ استعمال برادری کو اشتعال دلا سکتا ہے اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
الٹرا مین ایک افسانوی جاپانی سپر ہیرو ہے جو بلاؤں سے لڑتا ہے۔ وہ 1960 کے عشرے میں پہلی مرتبہ ٹی وی پر آیا تھا۔ اس کتاب میں ایک سطر کہتی ہے الٹرا مین “کو تمام الٹرا ہیروز میں اللہ یا بڑے کی طرح سمجھا اور عزت دی جاتی ہے”۔ اسی سطر کی وجہ سے کتاب پر پابندی لگائی گئی ہے۔