موسیقار ساموراگوچی کی جعلی کام پر معذرت

ٹوکیو: کبھی “جاپان کے بیتھووین” سمجھے جانے والے شخص نے جمعے کو میڈیا کے سامنے بار بار رکوع کے بل جھک کر معذرت طلب کی۔ ایک ہفتہ پہلے انکشاف ہوا تھا کہ اس کی معروف موسیقارانہ دھنیں کسی اور نے لکھی تھیں اور وہ مکمل طور پر بہرہ بھی نہیں ہے۔ مذکورہ موسیقار اس انکشاف کے بعد پہلی مرتبہ عوامی طور پر سامنے آیا تھا۔

مامورو ساموراگوچی کلین شیو اور اپنی نشانی سمجھے جانے والے چشمے اور لمبے بالوں کے بغیر سامنے آیا۔ اس کے حلیے کو تاسف کی نشانی بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ اس نے اپنے مداحوں، اپنا کام تیار کرنے والے پروڈیوسروں اور دیگر افراد کو تکلیف پہنچانے پر معذرت طلب کی۔

50 سالہ ساموراگوچی نے کہا کہ اس کی سماعت قریباً تین برسوں سے بحال ہو رہی ہے۔ تاہم اس نے کہا کہ وہ بہرہ ہونے کا ناٹک نہیں کرتا رہا۔ اس نے کہا کہ اسے اب بھی سننے میں مسائل کا سامنا ہے۔

اولمپئن فگر اسکیٹر دائیسوکے تاکاہاشی نے سوچی کے سرمائی اولمپکس میں ساموراگوچی کی ایک دھن استعمال کی تھی۔ ساموراگوچی کے ممکناً فراڈیا ہونے کا انکشاف جاپان میں ایک بڑی خبر رہی ہے۔

ساموراگوچی کو بہت زیادہ عزت و تکریم دی گئی تھی کہ اس نے اپنی شدید سمعی معذوری پر قابو پایا۔ اور کلاسیکی کاموں کی دھنیں بنائیں اور انہیں ترتیب دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.