ٹوکیو: وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق، طبی مسائل کا شکار ڈرائیوروں کے ہاتھوں ہونے والے سنگین بس حادثات کی تعداد پچھلے ایک عشرے میں تین گنا ہو گئی۔
تازہ ترین بس حادثے میں ایک 37 سالہ بس ڈرائیور نے اویابے، صوبہ تویاما میں 3 مارچ کو ایک سروس ایریا میں کھڑے دو ٹرکوں میں اپنی بس دے ماری تھی۔ وہ بے خوابی جیسے ایک مرض کا شکار تھا جس میں نیند کے دوران سانس میں بار بار تعطل آنے سے نیند پوری نہیں ہو پاتی۔ تاہم ثبوت نہیں مل سکا کہ ڈرائیور کا یہ مرض ہی حادثے کی وجہ تھا۔
وزارتی رپورٹ کے مطابق، 2012 میں سنگین بس حادثات کی تعداد 58 تھی جو 2002 کے مقابلے میں تین گنا ہے۔ اندرونِ شہر بسوں کے لیے ڈرائیوروں کی اوسط عمر 46.3 سال اور چارٹرڈ بسوں کے لیے 50.5 برس تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثات میں اپنا حصہ ڈالنے والے طبی مسائل اور عارضوں میں مِرگی، سیریبرم (دماغ کا سامنے والا حصہ) کو انقطاعِ خون اور دل کے دورے شامل تھے۔
وزارت ملک بھر میں بس کمپنیوں کو ایک حکمنامہ جاری کرنے کا ارادہ کر رہی ہے تاکہ ان کے ڈرائیوروں کی صحت کی بہتر انداز میں نگرانی ہو سکے۔