کینیڈی کا جاپان، جنوبی کوریا پر تعلقات بہتر کرنے پر زور

ٹوکیو: ایک خبر کے مطابق، جاپان میں امریکی سفیر کیرولین کینیڈی نے جمعرات کو ٹوکیو اور سئیول پر زور دیا کہ وہ مسائل زدہ تعلقات کو ٹھیک کریں۔ دونوں ایشیائی ممالک میں کئی معاملات پر کشیدگی گویا سلگ رہی ہے۔

کینیڈی نے جاپان اور جنوبی کوریا کو “علاقے میں امریکہ کے دو قریب ترین اتحادی” قرار دیا۔ انہوں نے کہا “اچھے تعلقات ہر کسی کے مفاد میں ہیں”۔

اس ہفتے کے اوائل میں نائب امریکی وزیرِ خارجہ برائے مشرقی ایشیا ڈینی رسل نے بھی جاپان اور جنوبی کوریا پر زور دیا تھا کہ جاپان امریکہ تعلقات کی مثال دیکھیں۔ یہ دونوں ممالک دوسری جنگِ عظیم کی تلخیوں پر قابو پا کر اب قریبی دوستانہ تعلق پروان چڑھا چکے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.