ڈریم لائنر طیاروں کے پر تڑخ گئے، بوئنگ

نیو یارک: بوئنگ نے جمعے کو کہا کہ اس کے کچھ 787 ڈریم لائنر طیاروں کے پروں میں بال برابر باریک رخنے پائے گئے ہیں۔ یہ طیارے ابھی پیداواری مرحلے میں ہیں اور تڑخنے کی وجہ مینوفیکچرنگ کا مسئلہ ہے۔

بوئنگ کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ تڑخنے کے آثار مخلوط مادوں سے بنے پروں میں پائے گئے ہیں۔ یہ پر جاپان کی متسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے تیار کیے تھے۔ ترجمان نے زور دیا کہ کمپنی “کو یقین ہے کہ خدمات سر انجام دینے والے بیڑے میں یہ مسئلہ نہیں پایا جاتا”۔

بوئنگ کو متسوبشی ہیوی نے اطلاع دی تھی کہ ان کے مینوفیکچرنگ کے عمل میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے محدود تعداد میں 787 کے پروں پر جوڑوں میں بال برابر باریک شکاف پیدا ہو سکتے ہیں۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والے طیارہ ساز دیو نے کہا، یہ ننھے ننھے شگاف محدود تعداد میں زیرِ تیاری ہوائی جہازوں میں موجود ہو سکتے ہیں۔

بوئنگ نے کہا کہ وہ قریباً 40 طیاروں کا معائنہ مکمل کر رہا ہے جو مسئلے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

بوئنگ کے ترجمان نے کہا، “اس کا آمدن پر کوئی مادی اثر نہیں پڑے گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.