اوساکا: کینتیتسو کارپوریشن کے 300 میٹر بلند منصوبے ابینو ہاروکاس کا جمعے کو افتتاح کیا گیا۔ اس عمارت نے اوساکا میں آبےنوباشی اسٹیشن پر اپنے دروازے عوامی طور پر کھول دئیے۔ یہ عمارت اب جاپان کی بلند ترین عمارت ہے۔
65 ویں منزل (زمین سے اوپر 60 ویں منزل) پر کینتیتسو کا ڈیپارٹمنٹ اسٹور، اوساکا میریٹ میاکو ہوٹل، ریستوران، دفاتر اور ایک آرٹ میوزیم واقع ہیں۔ سیاحوں کے لیے ایک مشاہداتی ڈیک بھی موجود ہے جو ہاروکاس 300 کہلاتا ہے۔ یہ بلندی میں صرف ٹوکیو اسکائی ٹری سے چھوٹا ہے۔
عمارت کا نام ہاروکاس جاپانی لفظ “ہارُوکاسُو” سے آیا ہے جس کا مطلب واضح کرنا یا چمکدار بنانا ہے۔