لیڈی گاگا جاپان میں اپنا پہلا اسٹیڈیم کنسرٹ کرے گی

ٹوکیو: 27 سالہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا 13 اگست کو چیبا کیو وی سی میرین فیلڈ میں فن کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ جاپان میں اس کا پہلا اسٹیڈیم کنسرٹ ہو گا۔

گلوکارہ 28 مارچ کو امریکہ سے اپنا عالمی دورہ شروع کرے گی۔ وہ 23 ممالک میں 63 کنسرٹ کرے گی۔ آخری مرتبہ وہ مئی، 2012 میں جاپان آئی تھی۔

سانکےئی شمبن نے لیڈی گاگا کے حوالے سے بتایا، “یہ ٹور ایک خلائی رقص کی پارٹی ہو گا!”۔ اس نے وعدہ کیا ہے کہ کنسرٹ بہت بڑے پیمانے پر ہو گا۔ کنسرٹ کا مرکزی خیال اس کی نئی البم “وینس” سے لیا گیا ہے۔

اس نے کہا، “یہ موسیقی، فیشن اور ٹیکنالوجی کا پرجوش امتزاج ہو گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔