نسان کے خیال میں تھائی لینڈ کا سیاسی ہنگامہ عارضی ہے

منیلا: جاپان کے دوسرے بڑے کار ساز ادارے نسان کا کہنا ہے کہ وہ تھائی لینڈ میں سیاسی ہنگامے کے باوجود جنوب مشرقی ایشیا کی گاڑیوں کی منڈی بارے پر امید ہے۔ تھائی لینڈ اس علاقے کے کلیدی کار ساز ممالک میں سے ایک ہے۔

نسان موٹر کو کے ایگزیکٹو نائب صدر تاکاؤ کاتاگیری نے جمعے کو کہا کہ بنکاک میں ہنگامہ خیزی عارضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تھائی لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر فرق نہیں پڑے گا۔

اس ہفتے حکومت مخالف مظاہرین نے ریلیوں کو ایک جگہ مجتمع کر لیا تھا۔ قبل ازیں وہ بنکاک کے کئی بڑے چوکوں پر مظاہرے کر رہے تھے۔

کاتاگیری نے کہا کہ نسان تھائی لینڈ اور خطے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ اس میں فلپائن بھی شامل ہے جہاں اس نے پچھلے برس 51 فیصد حصے کے ساتھ ایک نیا مشترکہ منصوبہ قائم کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.