این فرینک ہاؤس کی جانب سے ٹوکیو کی لائبریریوں کو عطیہ

ٹوکیو: این فرینک ہاؤس نامی عجائب گھر نے ہفتے کو ٹوکیو کی لائبریریوں کو اپنی کیٹلاگ کی 3400 نقول عطیہ کیں۔ یہ عجائب گھر نازی قیدی 

حراستی کیمپ میں مرنے والی یہودی لڑکی این فرینک کی یاد میں قائم ہے۔ یاد رہے کہ ٹوکیو کی لائبریریوں میں این فرینک کی ڈائری کی سینکڑوں نقول
کو مجروح کر دیا گیا تھا۔

ایمسٹرڈیم میں واقع عجائب گھر سے وفد نے ٹوکیو کے سوگینامی وارڈ میں دفتر کا دورہ کیا۔ اس نے کیٹلاگ عطیہ کی جس میں این فرینک کا گھر ننھی منی
جسامت میں دکھایا گیا ہے۔ این فرینک کا خاندان دوسری جنگِ عظیم کے دوران اس گھر میں چھپا رہا تھا۔

ایک مقامی اہلکار نے کہا، عجائب گھر جاپان بھر میں لائبریریوں کو اس کیٹلاگ کی 3400 نقول عطیہ کرے گا۔

جاپان کی بہت سی سرکاری لائبریریوں میں ڈائری کی نقول، یا این فرینک کی سوانح حیات رکھنے والی اشاعتوں، نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی ایذا دہی
اور دیگر متعلقہ مواد کی 300 سے زیادہ نقول کو پھاڑ دیا گیا تھا۔ اس خبر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ یاد رہے کہ ملکی سیاست میں بھی دائیں بازو
کا غلبہ ہو رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.