فوکوشیما کی صفائی میں مزید کاروبار کے مواقع

ٹوکیو: تابکاری سے بھرے کھنڈر فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں ایک حیران کن چیز بھی موجود ہے: کاروباری مواقع۔ اسے صاف کرنے کے لیے جاپان کو ٹیکنالوجی اور مہارت پیدا کرنا ہو گی۔ ایسی چیزیں جن کی ضرورت ایٹمی ری ایکٹر والے کسی بھی ملک کو ایک نہ ایک دن ضرور پڑے گی۔

جاپانی صنعت کی نظریں وطن اور بیرونِ ملک عمر رسیدہ ہونے والے سینکڑوں ری ایکٹروں پر ہیں جنہیں بالآخر ریٹائر کیا جانا ہے۔ جاپانی صنعت کو ری ایکٹروں کی سبکدوشی کی مہارت میں ایک منافع بخش منڈی نظر آ رہی ہے۔

فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی سبکدوشی کے لیے ایک کمپنی قائم کی جا چکی ہے جو وقتی طور پر ڈی کمشننگ کمپنی کہلاتی ہے۔ اس پر حکومت کی وزارتِ اقتصادیات کی نگرانی ہے۔ یہ کمپنی وطن اور بیرونِ ملک دیگر پلانٹس کی سبکدوشی کے لیے ڈی کمیشننگ آرگنائزیشن میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

جاپان نے پچھلے برس سرکاری فنڈ سے عالمی تحقیقاتی ادارہ برائے ایٹمی سبکدوشی یا آئی آر آئی ڈی بھی قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ پلانٹ چلانے والوں، تعمیراتی کمپنیوں اور ایٹمی ماہرین کی تنظیموں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ اس کا مقصد تحقیق کو فروغ دینا اور ایٹمی بجلی گھروں کی سبکدوشی کے لیے ٹیکنالوجیاں تیار کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عالمی اور مقامی تنظیموں میں تعاون بھی قائم کرنا چاہتا ہے۔

جاپان میں ماہرین برطانوی مثال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی نیشنل ڈی کمیشننگ ایجنسی 2005 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ایٹمی بجلی گھروں کی سبکدوشی اور ان کی صفائی کی ذمہ دار ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تابکار فضلے کا بندوبست بھی کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.