اے ہی مے: نی ہاما، صوبہ اے ہی مے ، میں پولیس والے تین بلیوں کی ہلاکت کی تفتیش کر رہے ہیں۔ انہیں اعضاء توڑ کر ہلاک کیا گیا اور پھر لاشیں پارک میں پھینک دی گئیں۔ دو بلیاں فروری میں مردہ پائی گئی تھیں جبکہ ایک تیسری بلی ہفتے کو مردہ پائی گئی۔
فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تینوں واقعات میں بلیوں کے سر کچل دئیے گئے تھے اور ٹانگیں توڑی ہوئی تھیں۔
پولیس نے کہا کہ پچھلے دسمبر میں اسی پارک میں ایک بلی کی کٹی ہوئی دم پائی گئی تھی۔