واکاتا خلائی اسٹیشن کی کمان سنبھالنے والے پہلے جاپانی خلا نورد بن گئے

کیب کارنیوال، فلوریڈا: جاپانی خلا نورد کوئچی واکاتا نے اتوار کو عالمی خلائی اسٹیشن کی کمان سنبھالی۔ وہ انسانی عملے والے کسی خلائی مشن کی نگرانی سنبھالنے والے پہلے جاپانی ہیں۔

50 سالہ واکاتا نومبر میں دو اور اراکین کے ہمراہ اسٹیشن پر پہنچے تھے۔ تب سے وہ خلائی اسٹیشن کے فلائٹ انجینئر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یورپی خلائی ایجنسی کے خلا نورد فرینک ڈی وینے نے 2009 میں اسٹیشن کے عملے کی قیادت کی تھی۔

ابھی تک چار جاپانی خلا نورد خلائی اسٹیشن کے عملے کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ان میں واکاتا بھی شامل ہیں جو آخری مرتبہ 2009 میں خلا میں گئے تھے۔

بطور کمانڈر ان کے اولین کاموں میں اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز نامی کمپنی کے ایک خلائی جہاز کی آمد کی نگرانی بھی ہو گی۔ اس نجی امریکی کمپنی کا مال بردار خلائی جہاز ڈریگن اگلے اتوار کو فلوریڈا میں کیپ کارنیوال ائیر فورس اسٹیشن سے داغا جائے گا۔ وہ 18 مارچ کو اسٹیشن پر پہنچے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.