سافٹ بینک ٹائیکون سون امریکہ میں ٹیلی کام قیمتوں کی مسابقت پذیری کے خواہاں

واشنگٹن: سافٹ بینک نے منگل کو اپنی مہم میں تیزی لاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ جاپان کی طرح امریکیوں کے لیے بھی مسابقت پذیری میں اضافہ کر سکتا ہے۔ سافٹ بینک اپنے امریکی وائرلیس یونٹ اسپرنٹ کے ذریعے ٹی موبائل پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

جاپانی ٹیکنالوجی دیو کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو ماسایوشی سون نے ایسی کسی مسابقت پذیری کے فوائد گنوائے۔ وہ امریکی چیمبر آف کامرس سے ایک اہم خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے گروپ کو بتایا، “جب میں نے شروع کیا تو قبل ازیں جاپان میں انٹرنیٹ سب سے مہنگا تھا”۔ “ہمارے چیلنج کے نتیجے میں جاپان ایسا ملک بن گیا جہاں انٹرنیٹ کی رفتار تیز ترین اور قیمت کم ترین ہے۔”

سون نے کہا کہ انہیں اسی انداز میں امریکی منڈی ہلا ڈالنے کی امید ہے۔

اگرچہ سون نے ٹی موبائل کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔ تاہم ان کی کمپنی نے اپنی خواہش کو راز نہیں رکھا کہ وہ امریکہ کے نمبر تین کیرئیر اسپرنٹ اور نمبر چار وائرلیس گروپ ٹی موبائل کو ضم کرنا چاہتی ہے۔ تاکہ بڑے حریفوں اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون کے خلاف صف آرائی ہو سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.