توہوکو کے رضاکاروں کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی

ٹوکیو: جاپان کی قومی کونسل برائے سماجی بہبود کے مطابق، سونامی زدہ علاقے توہوکو میں تعمیرِ نو کے کام میں مدد کرنے والے رضاکاروں کی تخمینہ شدہ تعداد کم از کم 1.33 ملین ہو گئی۔

کونسل کے مطابق، 2011 میں زلزلے کے دو ماہ بعد آفات کے مقامی رضاکار مراکز کے ذریعے درخواست دینے والے رضاکاروں کی تعداد اپنے عروج پر پہنچی تھی۔ اس وقت علاقے میں قریباً 1,82,000 رضاکار فعال تھے۔ آفت کے دو برس بعد پچھلے سال رضاکاروں کی ماہانہ اوسط تعداد 10,000 رہی۔

آفت سے امداد کے مقامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب بھی رضاکاروں کی ضرورت موجود ہے۔ وہ بوڑھے لوگوں کو ان کی خریداری میں مدد دے سکتے ہیں، وارڈ دفتروں میں مدد کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اہلکار طلباء کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اپنی بہاریہ اور گرمائی تعطیلات کا کچھ حصہ توہوکو میں لوگوں کی مدد کے لیے گزارنے پر غور کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.