ٹوکیو: منگل کو یاہو جاپان نے یاہو پر 3.11 کی تاریخ (جب فوکوشیما کی آفت آئی) کی ہر تلاش پر عطیات کا اعلان کیا۔ ہر تلاش پر عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بچوں کے لیے 10 ین عطیہ کیے جائیں گے۔
یاہو کے مطابق، 24 گھنٹوں کے دوران 2,568,325 افراد (منفرد براؤزرز) نے “3.11” کی تاریخ تلاش کی۔ ابتدائی طور پر یاہو نے کہا تھا کہ وہ 5 ملین ین کا عطیہ دے گا۔ تاہم پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے بحالی کی فاؤنڈیشن کے لیے 25,683,250 ین کا عطیہ دیا جائے۔
“عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے بحالی کی فاؤنڈیشن” ایک انجمن ہے۔ یہ لوگ اس سانحے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین صوبوں ایواتے، میاگی اور فوکوشیما میں رہائش پذیر بچوں کو کھیلوں، تعلیم اور بچوں کی نگہداشت کے معاملے میں امداد فراہم کرتے ہیں۔