کیوشو کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 17 زخمیوں کی اطلاع

ٹوکیو: جمعے کو علی الصبح شمالی کیوشو کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ سرکاری نشر کار این ایچ کے کے مطابق 17 لوگ زخمی ہوئے۔ کسی کے زخم بھی جان لیوا یا خطرناک نہیں تھے۔

زلزلہ صبح 2:06 بجے آیا۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کا مرکز کونیساکی شہر کے شمال میں 13 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 82 کلومیٹر تھی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا تاہم اس نے رہائشیوں کو ہوشیار رہنے کی ترغیب دی۔

یوہئے ہاسے گاوا ایجنسی کے زلزلے و سونامی کے مشاہداتی شعبے کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “جن علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں ہمیں چٹانیں گرنے اور لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے”۔

جاپانی ایجنسی نے زلزلے کی ابتدائی شدت 6.2 ناپی تھی۔ اس زلزلے نے جنوب مغربی شیکوکو، ہونشو اور جنوبی کیوشو جزائر کے حصوں میں سخت شدت دکھائی۔

صوبہ ایہام میں واقع ایکاتا ایٹمی بجلی گھر یا صوبہ شیمانے کے شیمانے پلانٹ پر کوئی غیر معمولی بات نوٹ نہیں کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.