ٹوکیو: بینک آف جاپان کے بورڈ اراکین نے اتفاق کیا کہ معیشت اور قیمتیں ان کی پیشن گوئی کے مطابق حرکت پذیر ہیں۔ یہ بات 17 اور 18 فروری کو ہونے والے مرکزی بینک کے اجلاس کی کاروائی سے پتا چلی۔
اراکین نے مزید اتفاق کیا کہ اگلے ماہ جاپان میں سیلز ٹیکس اضافہ معیشت کو پٹڑی سے نہیں اتارے گا اور سمندر پار معیشتوں کو لاحق خطرات کم ہوئے ہیں۔
بی او جے نے اجلاس کے موقع پر زری پالیسی کو مستحکم رکھا اور خصوصی قرضہ پروگرام میں توسیع کی تاکہ بینکوں کی قرضہ فراہم کاری میں مدد ہو سکتی۔ اس نے پچھلے برس کی چوتھی سہ ماہی میں کم تر شرح نمو دکھانے والے ڈیٹا کو بھی مسترد کیا۔
10 اور 11 مارچ کو ہونے والے ایک اور اجلاس میں بی او جے نے پالیسی کو ٹھہراؤ پر رکھا، اپنی برآمدات کی جانچ کاری میں کمی کی اور سرمایہ کاری اخراجات کے جائزے میں اضافہ کیا۔