عاشقوں کا جھگڑا، آدمی خاتون کو گھائل کرنے پر زیرِ حراست

ٹوکیو: پولیس نے ایک 64 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر کوگانئے، ٹوکیو میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک 59 سالہ خاتون پر چاقو سے وار کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ کی شناخت تومیوشی ماؤچی کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ مذکورہ خاتون کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔ اس نے پیر کو سہ پہر 4 بجے کے قریب سبزی کاٹنے والی ایک چھری کے ذریعے اس خاتون کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کی گردن پر 15 انچ لمبا گھاؤ آیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں منگل کو اس کی حالت مستحکم تھی۔

خاتون پر حملے کے بعد ماؤچی نے پولیس کو کال کی اور اپارٹمنٹ سے نکل آیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک گھنٹے بعد وہ پھر واپس لوٹ آیا اور نشے میں ٹُن تھا۔ اسے موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ جنوری میں دونوں افراد نے پولیس کو الگ الگ شکایات جمع کروائی تھیں۔ دونوں نے ہی گھریلو بدسلوکی کے الزامات عائد کیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.