فوکوشیما پلانٹ پر پانی صاف کرنے والا نظام رک گیا

ٹوکیو: جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر نے بدھ کو کہا کہ اس نے پانی صاف کرنے کا ایک نظام عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ یہ نظام مجروح ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے تابکاری سے آلودہ پانی کو صاف کرتا ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) نے کہا کہ اس نے اعلی مائع عمل کاری نظام (اے ایل پی ایس) میں نقص دریافت کیا تھا اور منگل کو مرمت کے لیے اسے بند کر دیا۔

یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ یوٹیلیٹی نے اس نظام کو بند کیا ہو۔ ایک برس قبل آزمائشیں شروع ہونے کے بعد سے کئی مرتبہ اس میں مسائل پیش آ چکے ہیں۔

ٹیپکو کی ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم نہیں جانتے کہ کب اس نظام کو دوبارہ سے چلا پائیں گے۔ چونکہ ہم نے ابھی نقص کی وجہ دریافت نہیں کی”۔ “تاہم ہمارے پاس زہریلا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ابھی موجود ہے چنانچہ فوری طور پر پریشانی کی کوئی بات نہیں۔”

بہت سے ماہرین کہتے ہیں کہ انتہائی نقصان دہ آلودگان کو صاف کرنے کے بعد کسی نہ کسی موقع پر اس پانی کو سمندر میں چھوڑنا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بحری حیات یا لوگوں کے لیے نا ہونے کے برابر نقصان کا باعث ہو گا۔ تاہم مقامی ماہی گیر اور پڑوسی ممالک اس کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.