آئچی: پولیس نے ایک 42 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے تویوکاوا، صوبہ آئچی میں اپنے سابق سپروائزر کو قتل کر دیا اور اس کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے ان کے مکان کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس نے کہا کہ 61 سالہ یوشیسوکے آرائی کا گلا کاٹ دیا گیا اور ایک کی 59 سالہ اہلیہ ہیروکو کو سینے میں وار کر کے گھائل کیا گیا۔
فوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے کہا کہ مشتبہ کی شناخت توموآکی کوبو کے طور پر ہوئی۔ وہ پچھلے جون تک ایک ٹرین کار مینوفیکچرر کے ہاں آرائی کے تحت کام کرتا تھا۔
پولیس کا الزام ہے کہ کوبو نے ایک ڈیلیوری مین کا روپ دھارا اور 4 مارچ کی سہ پہر زبردستی آرائی کے گھر میں جا گھسا۔ اس نے مسز آرائی کو اوپر والی خواب گاہ میں باندھا اور اس کے خاوند کی گھر واپسی کا انتظار کیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کوبو نے ایک چاقو سے اس کے خاوند پر حملہ کیا اور پھر اِس پر وار کیا۔ اس کے بعد اس نے 5 مارچ کو علی الصبح مکان کو آگ لگا دی۔
کوبو کو منگل کی رات تاکاماتسو میں ایک عوامی باتھ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔ اس نے الزام کا اعتراف کیا ہے۔ فُوجی کے مطابق، پولیس کو بیان میں اس نے کہا کہ وہ آرائی کے خلاف عداوت رکھتا تھا۔