ٹوکیو: ویتنام کے صدر نے منگل کو علاقائی تنازعات میں طاقت کے استعمال کے خلاف خبردار کیا۔ ان کا ملک اور اس کے پڑوسی جارح تر ہوتے چین سے نبرد آزما ہیں۔ ہر فریق جنوبی بحر چین پر دعویٰ کرتا ہے۔
صدر ترونگ تان سانگ نے ان خیالات کا اظہار ایک چار روزہ دورے کے دوران جاپانی پارلیمان میں کیا۔
ویتنام کے لیڈر نے کہا، “ویتنام نے بحری تنازعات پر ہمیشہ ان اصولوں کو بطور موقف اپنائے رکھا ہے: پرامن طریقوں سے حل نکالنا، عالمی قانون کی پابندی کرنا، اور ایک دوسرے کے جائز حقوق اور خودمختاری کا احترام کرنا”۔
سانگ نے کسی خاص ملک کی جانب اشارہ نہیں کیا۔
منگل کی شام سانگ نے جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سانگ نے کہا کہ انہوں نے علاقائی امن، قرضوں اور ویتنام کے لیے امداد پر بات چیت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ملک میں جاپانی گشتی کشتیاں بھیجنے کے امکان پر بھی بات چیت کی۔