اوکایاما کے پارک میں 2 سالہ بچی کو کانٹے سے گھائل کر دیا گیا

اوکایاما: اوکایاما میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے بدھ کی سہ پہر ایک پارک میں مبینہ طور پر ایک 2 سالہ بچی کو کانٹا گھونپ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 12:30 کے ذرا سی دیر بعد پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بچی کیتا وارڈ کے پارک میں اپنی ماں کے ہمراہ کھیلنے آئی تھی۔ ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بچی کھیل رہی تھی جب آدمی اس تک پہنچا۔ ماں کے روک سکنے سے قبل ہی اس نے ایک دھاتی کانٹے کے ذریعے بچی کے سر پر وار کر دیا۔

فُوجی کے مطابق، ماں نے فوراً 110 پر کال کی اور پولیس والوں نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ کو حراست میں لے لیا۔ اس کی شناخت 57 سالہ میتسوہیرو اوکاموتو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ واقعے کے بعد پارک میں ہی رہا تھا۔ پولیس نے کہا،ا وکاموتو بے روزگار ہے اور اس کا کوئی مستقل پتہ ٹھکانہ نہیں۔

پولیس نے کہا کہ نوعمر بچی کو معمولی زخم آئے ہیں اور قریباً تین دن تک اسے ہسپتال میں رہنا پڑے گا۔

اوکاموتو نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا، “ننھی بچی مجھے ایسے گھور رہی تھی جیسے میں کوئی مجرم ہوں اور اس نے مجھے حقیقتاً برہم کر دیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.