کریمیا کے معاملے پر آبے کی ماسکو پر مزید پابندیوں کی دھمکی

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے بدھ کو روس کی جانب سے یوکرائن کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ انہوں نے کریمیا کے بحران میں ماسکو کے کردار کے باعث اس پر مزید پابندیوں کی دھمکی دی۔

صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے تھے جس سے بحر اسود کا یہ علاقہ روس کی ملکیت بن گیا۔ قبل ازیں 97 فیصد کریمیائی باشندوں نے ایک متنازع ریفرینڈم میں کریملن کی حکومت کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

مغرب بھی اپنی جانب سے پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ اس نے ماسکو کے اقدامات کو کریمیا کا وحشیانہ الحاق قرار دے کر مذمت کی۔

آبے نے دائت کی ایک کمیٹی کو بتایا، “روسی اقدام یوکرائن کے اتحاد، خودمختاری اور اس کے علاقے کی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں”۔

آبے نے بدھ کو تفصیلات بتائے بغیر کہا، “ہم جی 7 اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات پر غور کریں گے”۔

وسیع تر اشاعت کے حامل اخبار یومیوری نے کہا کہ اضافی اقدام میں ویزا پابندیاں اور اثاثوں کا انجماد شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.