جاپان ریلوے مسافر پاس معمول سے ایک ہفتہ قبل فروخت کرے گا

ٹوکیو: پانچ جاپان ریلوے کمپنیوں (ہوکائیدو، مشرقی جاپان، توکائی، شیکوکو اور کیوشو) نے معمول کے برخلاف یکم اپریل سے استعمال ہونے والے مسافر پاسوں کی فروخت ایک ہفتہ قبل شروع کر دی ہے۔ یکم اپریل کو کنزمپشن ٹیکس 5 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہو رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹکٹ گھروں کو رش کی وجہ سے بے حال ہونے سے بچانا ہے۔

عمومی طور پر وہ تاریخِ آغاز سے ایک ہفتہ قبل مسافر پاسوں کی فروخت شروع کرتے ہیں۔ جے آر کے اہلکاروں نے کہا کہ 1997 میں طویل قطاروں نے افراتفری پیدا کی تھی۔ پچھلی مرتبہ 1997 میں ہی کنزمپشن ٹیکس بڑھایا گیا تھا۔ ریل آپریٹر مسافروں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ دیر کرنے کی بجائے جلد اپنے پاس خرید لیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.